ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

Thu, 18 Apr 2024 20:30:18    S.O. News Service

اُڈپی 18 / اپریل (ایس او نیوز) اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔  حاد ثہ  جمعرات کو اُس جس وقت  پیش آیا جب کرشنا سنتے کٹّے سے برہماور  جارہا  تھا ۔ اس علاقے میں سڑک کی مرمت کا کام چل رہا ہے جس کی وجہ سے سڑک تنگ ہوگئی ہے اور  موٹر سواریوں کو راستہ بدل کر چلنا پڑتا ہے ۔ 

    کرشنا کی بائک ٹرک سے ٹکرانے کے بعد پوری طرح ٹرک کے نیچے پھنس گئی اور کرشنا نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی  دم توڑ دیا ۔  حادثہ کے بعد کافی دیر تک نیشنل ہائی وے پر ٹریفک جام لگ گیا ۔


Share: